سورج میانی، گارڈن ٹاؤن میں کریک ڈاؤن، 3افراد نشتر داخل

سورج میانی، گارڈن ٹاؤن میں کریک ڈاؤن، 3افراد نشتر داخل

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت کی ریپڈ ریسپانس ٹیم نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور ضلعی پولیس کے ہمراہ گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے سکھر قرنطینہ سے بھاگ کر آئے زائر(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

نعیم صدیقی کو انکی رہائش گاہ سورج میانی سے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ اسی طرح اطلاع ملنے پر گارڈن ٹاون میں کاروائی کرتے ہوئے سعودیہ پلٹ میاں بیوی اقبال اور مسز اقبال کو بھی نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے،اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مشتبہ افراد کے کورونا کے ٹیسٹ اور کوارنٹائن وقت پورا کروانے کیلئے تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،اس حوالے سے استدعا کی گئی ہے کہ گزشتہ چودہ روز کے دوران جو شخص بھی بیرون ملک سے واپس آیا ہو فوری طور پر محکمہ صحت یا ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو اطلاع دیکر اپنی سکریننگ کروائے۔

داخل

مزید : ملتان صفحہ آخر