ٹرین آپریشن بند، ریلوے سٹیشنوں پرویرانی چھا گئی

ٹرین آپریشن بند، ریلوے سٹیشنوں پرویرانی چھا گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)آخرکاروفاقی وزیر ریلوے کوریلوے افسران اورملازمین کی تحویزپرعمل درآمدکرناپڑا۔جس کے بعد (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

مکمل طورپرٹرین آپریشن بندکرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔بتایاجاتاہے کہ وفاقی وزیرریلوے نے چنددن قبل چندٹرینوں کی سروس معطل کی توریلوے افسران اورملازمین نے اس فیصلہ پرشدیدحیرانی کااظہار کیا۔ان کاکہناتھاکہ یاتومکمل طورپرٹرین آپریشن کوبند کیاجائے یاپھراورٹرینیں چلائی جائیں چندٹرینوں کے بندکرنے سے بچ جانے والی ٹرینوں میں مسافروں کارش غیرمعمولی طورپربڑھ جائے گا۔اورمسافروں کے درمیان مناسب فاصلہ ختم ہوجائیگا۔مسافرٹرینوں کایہ اضافی رش کوروناوائرس کے پھیلنے کابڑاذریعہ بن جائے گا۔ٹرینیں معطل ہوتے ہی بچ جانے والی ٹرینوں کی چھتوں تک مسافرسوارہوگئے۔صورت حال گھیمبرہونے پر آخرکارگزشتہ روزوفاقی وزارت ریلوے کومکمل طورپرٹرین آپریشن بندکرنے کانوٹیفیکشن جاری کرناپڑا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب 24سے25مارچ ہوتے ہی ملک بھرمیں ٹرین آپریشن معطل کردیا گیا۔جو31مارچ کی۔شب 12بجے تک معطل رہیگا۔وزرات ریلوے مکمل طورپرٹرین آپریشن کی بندش کے حوالے سے تذب ذب کاشکاررہی پہلے 31اپریل تک بعدازاں 31مارچ تک ٹرین آپریشن کومعطل کرنے کانوٹیفیکشن جاری کیا۔اوپرتلے کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشنوں سے آپرشنل سٹاف بھی پریشانی کاشکاررہا۔ریلوے ذرائع کے مطابق جومسافر31مارچ کے بعدسفرکرناچاہیں ان کوٹکٹ ریفنڈکروانے کی ضرورت نہیں تاہم جوسفرنہیں کرناچاہیں گے انہیں 31مارچ کے بعد مکمل کرائے کی رقم سمیت ٹکٹ ریفنڈ کی سہولت میسرہوگی۔
ویران