باپ نے بیٹا مارڈالا،حادثات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق

باپ نے بیٹا مارڈالا،حادثات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، مظفرگڑھ، خانیوال، میاں چنوں، محسن وال (نیوز رپورٹر،بیورورپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)اندرون شہر میں مبینہ طور پر 22سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا ہے تفصیل کے مطابق ہنو کا چھجہ کے رہائشی 22سالہ محمد اویس گولی لگنے سے جاں بحق ہوا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق اویس کو اس کے والد اکرم نے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

گولی مار کر قتل کیا محمد اکرم کی کارپورشن کی دکان ہے اس کا اپنے بیٹے کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا گزشتہ روز جھگڑے کے بعد اکرم نے مبینہ طور پر گولی مار کر بیٹے کو قتل کر دیا پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے مقتول کی والدہ نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ وایس کو اس کے والد نے قتل کیا ہے اکرم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔نواحی علاقہ47والا روڈ پرزیرتعمیرہاؤسنگ سوسائٹی میں ٹرالے کے نیچے آکرایک شخص جانبحق ہوگیا ہے۔ پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹی کا چوکیدارمنظوراحمدسوسائٹی میں سڑک کے کنارے سورہاتھا کہ سوسائٹی تعمیراتی سامان لے کرآنے والے ٹرالرڈرائیورنے دیکھے بغیرٹرالربیک کرناشروع کردیاتوٹرالرسوئے ہوئے چوکیدارکے اوپرچڑھ گیا جس کے نتیجہ میں منظوراحمدموقع پرہی جاں بحق ہوگیاچوکیدارمنظوراحمدنواحی گاؤں 47 ڈبلیو بی کا رہائشی ہے۔پولیس تھانہ صدرنے ٹرالرڈرائیورکوگرفتارکرکے ٹرالرتحویل میں لے کرکارروائی شروع کردی ہے۔خان گڑھ علی پور روڈ حاجی واہ کے قریب مسافر کوسٹر، موٹر سائیکل رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہونے سے۔ موٹر سائیکل سوار اللہ ڈتہ ولد غلام محمد موقع پر جاں بحق جبکہ رکشہ اور مسافر کوسٹر پر سوار 28 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع مظفرگڑھ کے مطابق حادثہ مسافر کوسٹر کی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا۔ مسافر کوسٹر حادثے کے سبب بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔مسافر کوسٹر لاہور سے علی پور کے لیے جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی تین ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں شدید ہونے والے 2 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں معمولی ہونے والے 26 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد خانگڑھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا.حادثے میں موقع پر جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو کور کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیاہے۔6سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جا ں بحق ہوگیا میاں چنوں کے علاقہ گاؤں 3ایٹ آر میں 6سالہ محمد رمضان ولد اظہر قوم ہراج کھیلتے ہوئے سڑک سے گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیاہے۔
حادثے