ہوٹلز ایسوسی ایشن کا 400ہوٹلوں کے کمرے قرنطینہ کیلئے وقف کرنیکا اعلان

ہوٹلز ایسوسی ایشن کا 400ہوٹلوں کے کمرے قرنطینہ کیلئے وقف کرنیکا اعلان

  



لاہور(جنرل رپورٹر) کرونا وائرس پر لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کرتے ہوئے 400 سے زائد ہوٹلز کے کمروں کو قرنطینہ مرکز بنانے کے لئے وقف کردیاہے۔گلبرگ میں ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے اجلاس میں چیئرمین آصف خان نے کہا حکومت کیلئے ہمارے ہوٹلز قرنطینہ مرکز بنانے کیلئے حاضر ہیں۔ لاہور میں 400 سے زائد ہوٹلز کے کمرے کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ہم وقف کررہے ہیں۔صدر گلریز خٹک نے کہا کہ حکومت ایکسپورٹرز کیساتھ ہوٹل انڈسٹری کو بھی ریلیف دے، ہم اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینگے، کسی کو نوکری سے نہیں نکالیں گے۔ بلڈنگ مالکان سے کرائے معاف کروائے جانے کا احکامات جاری کروائے جائیں۔

ہوٹل کمرے

مزید : ملتان صفحہ آخر /صفحہ آخر