جماعت اسلامی کے رہنما سید ذیشان اختر اوروفد کی ضلعی انتظامیہ سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

جماعت اسلامی کے رہنما سید ذیشان اختر اوروفد کی ضلعی انتظامیہ سے ملاقات، ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے سید مقصود الحسن بخاری نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بہاولپور کے ہمراہ کمشنر بہاولپور و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی،ملاقات میں آر پی او بہاولپور ریجن، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور موجود تھے۔سید ذیشان اختر نے کہا کہ ملک میں پیداشدہ صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن معاونت کے لیے تیار ہے، جہاں کہیں بھی ضرورت ہوگی ہمارے کارکنان اور ورکرز حاضر ہوں گے، الحمداللہ جماعت اسلامی کا او الخدمت فاؤنڈیشن کا نیٹ ورک یوسی لیول تک قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جہاں فوری ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو اس وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر سے آگہی دی جائے وہاں یہ بات بہت اہم ہے کہ رجوع الی اللہ کیا جائے، اللہ سے توبہ و استغفار کا اہتمام کیا جائے۔انہوں نے مذید کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ قوی امکان موجود ہے کہ ہمارا مزدور طبقہ سب سے زیادہ اس سے متاثر ہو گا اس حوالے سے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کے لیے خشک راشن کا بندوبست کریں ایسے گھرانوں کی لسٹیں بنائی جائیں جن کو باعزت طریقے سے ان کے گھر یہ راشن بے لوث اور امانت دار ورکرز کے ذریعہ پہنچایا جا سکے۔ اس حوالے سے الحمداللہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے پاس مخلص ٹیم اور ورکرز موجود ہیں۔اس موقع پرکمشنر بہاولپور اور صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر آر پی او بہاولپور ریجن فیاض احمد دیو نے بھی الخدمت کے نیٹ ورک اور ان کی مخلصانہ کاوشوں کی ستائش کی اورسید ذیشان اختر کی اس تجویز سے بھی اتفاق کیا گیا کہ ایک فوکل پرسن اور کوارڈینیشن ٹیم بنائی جائے تاکہ ریلیف کے اس کام کو بہتر انداز سے کیا جاسکے۔

یقین دہانی

مزید : ملتان صفحہ آخر