تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں کرونا کے2مشکوک مریض ٹیسٹ کیلئے ترکی ہسپتال منتقل

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں کرونا کے2مشکوک مریض ٹیسٹ کیلئے ترکی ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں کرونا وائرس کے 2مشکوک مریض پہنچ گئے، کرونا (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

وائرس کے خدشہ کے پیش نظرٹیسٹوں کیلئے طیب اردگان ہسپتال روانہ کردیا گیاہے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وارڈ نمبر 14بی کے رہائشی ماسٹر محمد رمضان کی 22سالہ بیٹی جسے5روز سے ٹائیفائیڈ بخار اور گلے میں انفیکشن تھا گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا کورونا وائرس کے تمام علامات پائے جانے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیلئے فوری طور پر طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیاجبکہ دوسرا مریض آڑا اکبر شاہ بستی شہیداں کوٹ ادوکے رہائشی محمد ابراہیم گاذرکا27سالہ بیٹا محمد عمران جوکہ 3روز قبل کراچی سے آیا تھا اور6روز سے اسے بخار تھا کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا جس میں بھی کورونا وائرس کے تمام علامات پائے جانے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیلئے فوری طور پراسے بھی طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا،اس حوالے سے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر امجد وسیم قاضی نے بتایا کہ دونوں مریض مشکوک ہونے پر انہیں طیب اردگان ہسپتال ایمولینس کے ذریعے بھجوادیا گیا ہے جنکی سیمپلنگ کرکے ان کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے،ٹیسٹ جو کہ نشتر ہسپتال یا پھر اسلام آباد سے ہوتے ہیں جن کے رزلٹ5سے6دن کے بعد موصول ہوتے ہیں،اگر ٹیسٹ پازیٹو ہوئے تو ان کا علاج کیا جائے گا اگر اگر ٹیسٹ نیگٹو ہوئے تو انہیں ہسپتال سے فارغ کرکے 14دن کیلئے گھر میں رہنے کیلئے بھیج دیا جائے گا

مزید : ملتان صفحہ آخر