منچلوں کی طرف سے دفعہ144کو چھکا

منچلوں کی طرف سے دفعہ144کو چھکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)کرؤنا وائرس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا پریشان ہے وہاڑی کے منچلے حکومتی(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

ہدایات کے برعکس گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل کر دفعہ 144 کی سر عام خلاف ورزی کر رہے ہیں انتظامیہ کوئی ایکشن لینے سے قاصر ہے واقعات کے مطابق اندرون شہر نوگیارہ ڈبلیو بی سمیت مختلف علاقوں کے گراؤنڈ میں کراؤنا وائرس کے خوف کو بگھانے کے لئے ارد گرد کے جوان گھروں میں بند رہنے کی بجائے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں اور یہ بھی کہ رہے ہیں کہ کراؤنا کو بھگانہ ہے کراؤنا کو بھگانا ہے بازاروں اور مارکیٹوں میں انتظامیہ دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے لیکن گراؤنڈز میں کیا صورت حال ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں یہ سلسلہ بدستور جاری رہنے کا امکان ہیجو کہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جس پر عوامی و سماجی اور شہری حلقوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے