کروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے عوام کاتعاون ضروری، کمشنر نسیم صادق

کروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے عوام کاتعاون ضروری، کمشنر نسیم صادق

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ شہریوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں زائرین کی بہتر دیکھ بھال ذمہ داری میں شا مل ہے. کورو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام کا تعاون ضر وری ہے. انہوں نے یہ بات گزشتہ روز قرنطینہ سنٹر ڈیرہ غازیخان کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے زائرین کیلئے تیار کھانے کا معیار بھی چیک کیا.کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں جزوی لاک ڈاون کے دوران اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں. شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں. وزیر اعلی پنجاب کی '' گھر رہیں، محفوظ رہیں '' مہم دراصل وائرس سے پاک محفوظ ماحول یقینی بنانا ہے. عوام اپنے گھروں میں محدود رہیں.

نسیم صادق

مزید : ملتان صفحہ آخر