فیئرپرائس شاپس پرلوگوں کابے پناہ رش، صورتحال بگڑنے کاخدشہ

فیئرپرائس شاپس پرلوگوں کابے پناہ رش، صورتحال بگڑنے کاخدشہ

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) غریب عوام تک اشیائے خوردونوش کی آسانی سے فراہمی کیلئے حکومت کی (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

جانب سے قائم کی گئیں فیئر پرائس شاپس شہریوں کیلئے کورونا بم ثابت ہونے لگیں دور دراز علاقوں سے آئے لوگ انتظامیہ کی فراہم کردہ ناکافی سہولیات کے سبب لائنوں میں لگ کر اشیائے خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں جس سے کسی بھی وقت شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے شہریوں شہزاد،محمود، مقبول، احمد،عمر، ارتضی، علی،معیز،طاہر،زوہیب،ارشاد،خالد و دیگر نے انتظامیہ کی غفلت اورعدم توجہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری نوٹس لے کر فیئر پرائس شاپس سے لائن سسٹم ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خدشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر