کورونا وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکے گا؟معروف ماہر علم نجوم نے حیران کن پیشن گوئی کردی

کورونا وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکے گا؟معروف ماہر علم نجوم نے حیران کن ...
کورونا وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکے گا؟معروف ماہر علم نجوم نے حیران کن پیشن گوئی کردی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ماہر علم نجوم اور اپنی پشین گوئیوں سے شہرت حاصل کرنے والے پامسٹ ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ  نے عالمی وباء کورونا وائرس کے حوالے ایسی پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی حکمرانوں سمیت  دنیا بھر کے ماہرین طب بھی خوش ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف پامسٹ ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو  پیغام  میں کورونا وائرس کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس کے حوالے سے پوری دنیا بڑی خوفزدہ اور تذبذب کا شکار ہے  کہ آیا یہ وائرس کتنے عرصہ تک رہ سکتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلی صدیوں پر بھی غور کیا ہے،1720میں ایک پلیگ نامی بیماری آئی تھی جو چار سے پانچ سال رہی ،1820میں کولرا نامی بیماری آئی جو پانچ چھے سال رہی  جبکہ 1920 میں سپیرس فلو آیا جو تقریبا پانچ سال تک دنیا میں  موجود رہا ،اب جنوری 2020 میں کورونا وائرس آیا ہے تو کیا یہ بھی پانچ چھے سال رہ سکتا ہے؟۔

ایم اے شہزاد خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میں نے اس وائرس کی مکمل سٹڈی کی ہے ،میری رائے کے مطابق یہ عالمی وباء اور وائرس جون 2020 تک رہ سکتا ہے اور دنیا اس پر کنٹرول حاصل کر نے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اور اس بیماری سے نجات حاصل ہو گی ۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم /کورونا وائرس