گلگت بلتستان کے لوگوں کے لئے  آرمی چیف میدان میں آ گئے،بڑا پیغام جاری کر دیا 

گلگت بلتستان کے لوگوں کے لئے  آرمی چیف میدان میں آ گئے،بڑا پیغام جاری کر ...
گلگت بلتستان کے لوگوں کے لئے  آرمی چیف میدان میں آ گئے،بڑا پیغام جاری کر دیا 

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے، گلگت بلتستان کی حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے، تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے، جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کیے گئے ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی