لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں، سہیل انوار سیال

لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں، سہیل انوار سیال

  



لاڑکانہ(این این آئی) صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفیس میں لاک ڈاؤں اور کرونا وائرس کے ممکنہ خدشے کے بعد کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ محمد نعمان صدیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لاڑکانہ امداد علی ابڑو، میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ خیر محمد شیخ سمیت صحت و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور شہریوں کو ادویات اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، صوبائی وزیر نے آئسولیشن سینٹرز میں مریضوں کا ہر ممکن خیال رکھنے کی بھی ہدایت کیاور کہا کہ کرونا کے خلاف جاری اس جنگ کو ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا۔

سہیل انوار سیال

مزید : صفحہ آخر