ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا: شیخ رشید

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا: شیخ رشید

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ریلوے سے متعلق پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آ رہے ہیں، کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا کہ 46 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جبکہ تمام ٹکٹس واپس کرنا پڑے تو نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کی مشکلات میں سہارا بن جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک ٹرین 72 گھنٹے بعد واپس آتی ہے، رش والی ٹرینیں بند کر دیں مگر لوگ ہر ٹرین میں سوار ہیں، سندھ میں لوگ جا نہیں رہے بلکہ وہاں سے نکل رہے ہیں۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر