فیصل آباد، برطانیہ پلٹ شہری اور مقامی شخص کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

فیصل آباد، برطانیہ پلٹ شہری اور مقامی شخص کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

  



فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں 2مبینہ مریضوں میں کروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بتایا گیاہے کہ مسلم ٹاؤن کے رہائشی انجینئر عمر اکرم کو مسلسل کھانسی کی شکایت تھی جس پر اس نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آیا عمر اکرم کی کوئی بھی ٹریول ہسٹری نہیں ہے اس کو مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں منتقل کر دیاگیا اور اس کے گھر کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا جبکہ مدینہ ٹاؤن سوساں روڈ کے رہائشی سید کامران افتخار چند روز قبل انگلینڈ سے واپس آئے تھے اور وہ انگلینڈ میں بھی آئسولیشن وارڈ میں داخل رہے ہیں سید کامران نے بھی ایک نجی لیبارٹری سے کرونا ٹیسٹ کروائے جن کا رزلٹ پازیٹو آیا تو اس کو بھی مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں شفٹ کر دیا گیا۔علاوہ ازیں جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کو کرونا کے مریضوں کے مختص کیا گیا تھا جس میں 2مبینہ کنفرم مریضوں سمیت10مشتبہ مریض داخل ہیں جن کے بلڈ نمونے اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں۔

فیصل آباد،کرونا

مزید : صفحہ آخر