انسداد کرونا کیلئے گورنر پنجاب نے کرونا ہیلپ لائن کال سنٹرکا آغاز کر دیا

انسداد کرونا کیلئے گورنر پنجاب نے کرونا ہیلپ لائن کال سنٹرکا آغاز کر دیا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے انسداد کرونا کیلئے ''گور نر پنجاب کرونا ہیلپ لائن کال سنٹر''کا آغاز کر دیا' پنجاب کے 9 ڈویژن اور آزادکشمیر کے عوام 0301-1112101 پر 24گھنٹے کرونا کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بھر پوررہنمائی حاصل کر سکیں گے 3ہزار سے زائد ڈاکٹر ز نے ہیلپ لائن میں عوام کی مدد کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہاؤس لاہور سے ''گور نر پنجاب کرونا ہیلپ لائن کال سنٹر''کا آغاز کردیا ہے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے بتایا کہ 0304-1112101،کے ساتھ 150 فون لائنز فعال ہوں گی اور 24گھنٹے میں آپ کسی بھی وقت فون کر سکتے ہیں ڈاکٹرز آپ کی بھر پور رہنمائی کر یں گے اور جن افراد کو کرونا کے ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی انکے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے اگر عوام ویڈیو کالز کے ذریعے اپنا چیک اپ کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لیے کرونا ٹیلی میڈیسن doctors247.online ویب پورٹل پررابطہ کیا جاسکتا یہ سہولت آزادکشمیر کے عوام کو بھی حاصل ہوگی، جبکہ ہیلپ لائن پر کال کر نیوالا شخص اپنے شہر کے ڈاکٹر کا انتخاب بھی کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کروناکیخلاف ہم24گھنٹے کام کر یں گے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،کرونا سے بچاؤ کیلئے22کروڑ پاکستانیوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی، کرونا کی وجہ سے آج پاکستان حالت جنگ میں ہے۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر