امریکی سینیٹ میں بھی کرونا پہنچ گیا ٹیسٹ پر ایک رکن میں تشخیص

امریکی سینیٹ میں بھی کرونا پہنچ گیا ٹیسٹ پر ایک رکن میں تشخیص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینٹ کے رْکن میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،سینیٹر رینڈ پال اس مرض میں مبتلا ہونے والے پہلے امریکی سینیٹر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹر پال رینڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست کین ٹیکی کے ریپبلکن سینیٹر میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تاہم تواتر سے سفر کرنے اور تقریبات میں شرکت کے باعث احتیاطاً ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر نے کرونا وائرس سے متاثرہ کسی فرد سے براہ راست رابطے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ رینڈ پال کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور وہ گھر پر رہ کر ہی دفتری کام انجام دیں گے۔
امریکی سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -