سکھر قرنطینہ سینٹر،671افراد کا کرونا ٹیسٹ منفی گھر جانیوالوں کو راشن دینے کا اعلان

  سکھر قرنطینہ سینٹر،671افراد کا کرونا ٹیسٹ منفی گھر جانیوالوں کو راشن دینے ...

  



سکھر(آئی این پی) قرنطینہ سینٹر سے 671افراد کو کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلیئر ر قرار دے دیا گیا، کلیئر قرار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں گھر جانے والوں کو راشن بھی دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں قرنطینہ سینٹر سے 671افراد کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلئیر قرار دے دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تفتان بارڈر سے سکھر قرنطینہ سینٹر منتقل کیے گئے 1,060زائرین میں 671 زائرین مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں اور صرف 389 افراد باقی رہ گئے ہیں۔ سکھر ڈاکٹرز کی ٹیم نے قرنطینہ افراد کو گھر جانے کی نوید سنادی ہے۔کلئیر قرار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں آج اپنے گھروں کے لئے روانہ کیا جائے گا، قرنطینہ سے گھر جانے والوں کو راشن بھی دیا جائے گا۔

ٹیسٹ منفی

مزید : صفحہ آخر