اشیائے خوردونوش کی برآمد روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اشیائے خوردونوش کی برآمد روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  



اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سبزی اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی برآمد روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،سپریم کورٹ میں درخواست آرٹیکل 184 (3) کے تحت ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے دائر کی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری لاک ڈاؤن اور اشیائے خور ونوش کی برآمد کے باعث ان کی دستیابی مشکل اور مہنگے داموں ہو رہی ہے، لوگوں کا مدافعتی نظام کو بہتر بنایا جائے،کرونا کے علاج کیلئے اس وقت بہترین خوراک سبزیاں اورفروٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سبزیاں اورپھلوں کی برآمد کے باعث کینو 250 سے 300 روپے درجن فروخت کیا جارہا ہے۔ غریب اتنا مہنگا فروٹ نہیں خریدسکتا، عدالت فروٹ اورسبزیوں کی برآمدات پر پابندی کا حکم جاری کرے۔

اشیائے خورونوش

مزید : صفحہ آخر