ایف بی آر نے کرونا وائرس کی وجہ سے ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کر دی

ایف بی آر نے کرونا وائرس کی وجہ سے ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کر دی

  



اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے کرونا وائرس وبا اور محدود نقل و حرکت کی وجہ سے ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کر دی۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق اب کسٹمز ڈیوٹی،انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو سہولت کے ساتھ آن لائن ادا کیا جاسکے گا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق واجب الادا ٹیکس کو انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے ادا کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق کسی بھی دشواری کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔

ایف بی آر

مزید : صفحہ آخر