وزیراعظم کرونابحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نہیں، مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم کرونابحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نہیں، مولا بخش چانڈیو

  



اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کرونا جیسی جان لیوا وبا سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ بطور سیاسی کارکن وزیراعظم کو نااہل کرنے یا غیر قانونی طریقے سے ہٹانے کے حق میں نہیں ہوں، خان صاحب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ چھٹی پر جائیں تاکہ ادارے آزادانہ اپنا کام کر سکیں، وزیراعظم صاحب پورا ملک آپ کے تدبر اور فیصلوں کا منہ چڑا رہا ہے، آپ بہت اچھے ہیں مگر آپ فیصلے نہیں کر پا رہے، قوم سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نے جو احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں وہ اپنائی جائیں،موت برحق ہے مگر احتیاط نہ کر کے وبا کو دعوت دینا خودکشی ہے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید : صفحہ آخر