کرونا، بلوچستان کے11 ہسپتالوں کی لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

کرونا، بلوچستان کے11 ہسپتالوں کی لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

  



کوئٹہ (این این آئی)محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان میں مختلف ہسپتالوں کی لیبارٹریوں کو کرونا ٹیسٹ کیلئے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے بلوچستان کے 11ہسپتال سنڈیمن صوبائی ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، بینظیرشہید ہسپتال کوئٹہ، تربت، خضدار، قلعہ عبداللّٰہ، نصیرآباد، حب سمیت جی ڈی اے ہسپتال گوادر میں بھی لیبارٹریوں کو کرونا ٹیسٹ کیلئے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اپ گریڈ ہونے والی لیباٹریوں میں مفتی محمود ہسپتال کچلاک اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آفس تفتان کی لیبارٹریاں بھی شامل ہیں۔بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں مفت ماسک، گلوز اور سینیٹائرز کی تقسیم کی گئی ہے، تھانوں میں مفت ماسک اور دیگر طبی سامان سماجی کارکنوں کی جانب سے تقسیم کیا گیا ہے،بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق مفت ماسک، گلوز اور ہنیڈ سینیٹیائرز پولیس اہلکاروں کے علاوہ زیرحراست ملزمان میں بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

لیبارٹریاں اپ گریڈ

مزید : صفحہ آخر