اسلام آباد،کرونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب پمز کی او پی ڈیز بند

اسلام آباد،کرونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب پمز کی او پی ڈیز بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیل سائنسز(پمز) نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرتات کے پیش نظر اپنی تمام او پی ڈیز بند کر دیں۔پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انصر محمود نے کہا ہے کہ پمز کی او پی ڈی میں دس ہزار سے زائد مریض روزانہ آتے ہیں۔ کروناوائرس تیزی سے پھیل رہا جس کیلئے احتیاط ضروری ہے،پمز کے تمام شعبوں کی او پی ڈیز بند کر دی گئی ہیں،زیادہ بیمار افراد ایمرجنسی میں دیکھے جائینگے،فیصلہ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پمز کے آئیسولیشن وارڈمیں 10 بیڈ مختص کئے گئے، 29 بیڈز پر مشتمل نیا وارڈ بنا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پمزآئیسولیشن وارڈ میں اس وقت 9 مریض زیر علاج ہیں،جن میں سے2 کی حالت تشویشناک ہے۔تمام معاملات این ڈی ایم اے دیکھ رہا ہے۔زیادہ بیمار افراد ایمرجنسی میں دیکھے جائینگے او پی ڈیز دوسے تین ماہ تک بند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ،ایمرجنسی میں تمام سہولیات موجود ہیں وہاں زیادہ بیمار لوگوں کا علاج کیا جائے گا۔آئیسولیشن میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو کٹس اور ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔
پمز او پی ڈیز

مزید :

صفحہ آخر -