پارلیمانی لیڈروں کا طلب کیا گیا اجلاس ویڈیو کانفرنس میں تبدیل

پارلیمانی لیڈروں کا طلب کیا گیا اجلاس ویڈیو کانفرنس میں تبدیل

  



اسلام آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بلایا گیا پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے طلب کیا گیا تھا، تاہم لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلا ؤکے تناظر میں اجلاس کا طریقہ کارتبدیل کیا گیا ہے،اجلاس (آج) سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکریں گے،اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں گے۔اجلاس میں کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ویڈیو کانفرنس

مزید : صفحہ آخر