انسدادکروناوائرس کے اقدامات کے تحت مزید انتظامی احکامات جاری

انسدادکروناوائرس کے اقدامات کے تحت مزید انتظامی احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کرونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے تحت مزید انتظامی احکامات جاری کردیئے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے اپنے50 برس سے زائد عمر کے ملازمین اور خواتین سٹاف کو گھر رہنے کی ہدایت کی ہے، صرف ضروری برانچز کا سٹاف دفتر حاضر ہوناضروری ہوگا تاہم سینئرافسروں اور سپروائزری آفیسرز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، عدالتوں میں تعینات افسراور سٹاف فاضل جج صاحبان کی ہدایت کے مطابق دفتر حاضر ہوں گے، دفتر حاضری سے مستثنیٰ قرار دیئے جانے والے افسر اور ملازمین اپنے گھروں میں موجود رہیں گے اور انہیں شہر چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں چیف جسٹس کی ہدایت پر حکم جاری کیا گیاہے کہ لاہورہائی کورٹ اور اس کے علاقائی بنچوں میں کسی بھی مقدمہ کی جلد سماعت کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، انتہائی اہمیت اور فوری سماعت کے متقاضی کسی دوسری نوعیت کے مقدمہ کی سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے خصوصی منظوری حاصل کرناہوگی۔
انسداد کرونا

مزید :

صفحہ آخر -