الیکشن کمیشن،دفتری امور کا وقت صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک کردیا گیا
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ دفتر امور کا وقت صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک کردیا گیا۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن میں تعینات تمام خواتین 6 اپریل تک چھٹی پر ہوں گی، الیکشن کمیشن کے جینڈر، پروٹوکل، ٹریننگ ونگز 6اپریل تک بندکر دیئے گئے،بیمار ملازمین کو دفتر آنے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے 50 فیصد ملازمین 6 اپریل تک دفتر آئیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 50 فیصد ملازمین 6 اپریل تک چھٹی پر ہوں گے،سکیورٹی عملہ بھی 50 فیصد کم کردیا گیا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ دفتر اموری کو مدنظر رکھتے ہوئے حاضری کا شیڈول ترتیب دیا جائیگا۔
الیکشن کمیشن