کرونا بچاؤ کی تدابیر پر عمل درآمد بنایا جائے، لاہور ہائیکورٹ کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کی پنجاب حکومت کو ہدایت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کی کرائسس مینجمنٹ کمیٹی نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ عدالتوں میں بھیڑکم کرنے سمیت کرونا وائرس سے بچاؤکی تدابیرسے متعلق لاہورہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے،کمیٹی نے متعلقہ حکام کو اس بابت کارروائی کرتے وقت شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھنے اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی ہے،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں ہونے والے کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے فوکل پرسن مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی،مسٹر جسٹس عاطر محمود، مسٹرجسٹس اسجد گورال،سیشن جج لاہور، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری،چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جیل خانہ جات)اورآئی جی جیل خانہ جات نے شرکت کی۔ انتظامی افسروں نے یقین دہانی کروائی کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پنجاب کی تمام عدالتوں کے عملہ کے لئے ماسک پہننااورہرکمرہ عدالت اور عدالتی دفاتر کے باہر سینی ٹائزر رکھناضروری قراردیاگیاہے، چیف جسٹس نے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں جس رفتار سے اضافہ ہورہاہے،اس کے سد باب کے لئے غیر معمولی اور خصوصی اقدامات وقت کا تقاضا ہے،چیف جسٹس نے جیلوں کا دورہ کرنے والے ججوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی قانونی ضروریات کا خیال رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔جیل حکام کی طرف سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ کرونا وائرس کے شکار قیدیوں کے علاج کے لئے 100بستر کا ہسپتال بھی بنایا جارہاہے۔
کمیٹی اجلاس