لاہور ہائیکورٹ میں شریف فیملی سے متعلقہ مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی

لاہور ہائیکورٹ میں شریف فیملی سے متعلقہ مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں صرف ارجنٹ نوعیت کے کیسوں کی سماعت کی پالیسی کے باعث گزشتہ روز میاں نواز شریف،مریم نواز اور میاں شہباز شریف سے متعلقہ مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی،مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی اور نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے جس کی سماعت کے لئے 24مارچ کی تاریخ مقررتھی،اسی طرح میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف بنیادی رٹ درخواست کی سماعت بھی گزشتہ روز ہونا تھی،علاوہ ازیں میاں شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلہ کے خلاف نیب کی درخواست کی سماعت کے لئے بھی 24مارچ کی تاریخ مقررکی گئی تھی۔

شریف فیملی،سماعت

مزید : صفحہ آخر