کرپٹوکرنسی کوقانونی تحفظ کیلئے دائر درخواست پر وفاق، ہیڈ آف ڈیجیٹل پراجیکٹ اورگورنرسٹیٹ بینک کونوٹس جاری

کرپٹوکرنسی کوقانونی تحفظ کیلئے دائر درخواست پر وفاق، ہیڈ آف ڈیجیٹل پراجیکٹ ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے آن لائن کرپٹوکرنسی کوقانونی تحفظ فراہم کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت، ہیڈ آف ڈیجیٹل پراجیکٹ اورگورنرسٹیٹ بینک کونوٹس جاری کردئیے۔درخواست گزارسیف الرحمن کے وکیل عمران جاوید نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کاغذ کی کرنسی سے جان چھڑاکرکروناسے نمٹاجاسکتا ہے،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں آن لائن کرنسی کوقانونی تحفظ حاصل ہے،کرونا وائرس کے حالات میں آن لائن کرنسی ناگزیرضرورت ہے۔فاضل جج نے24اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

کرپٹو کرنسی

مزید : صفحہ آخر