احد چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 30اپریل تک کیلئے ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سرداراحمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 30اپریل پر ملتوی کردی،احد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اورآمدنی سے زائد اثاثہ جات کے مقدمات میں ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کررکھاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان کیخلاف نیب کے پاس شواہد موجود نہیں، ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کاحکم دیا جائے۔
احد چیمہ