کرونا کی تباہ کاریاں، اٹلی میں مزید 600سپین 514، امریکہ 100، ایران 122، فرانس میں 186افراد ہلاک، بھارت 21روز کیلئے لاک ڈاؤن

کرونا کی تباہ کاریاں، اٹلی میں مزید 600سپین 514، امریکہ 100، ایران 122، فرانس میں ...

  



میڈرڈ/روم، تہران،پیرس، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) کرونا وائرس سے دنیا بھر مین ہلاکتیں گزشتہ روز بھی جاری رہیں وائرس ایک روز میں اٹلی میں مزید 600 زندگیاں لے گیا،جان سے جانے والوں کی تعداد6000 سے زائد ہوگئی۔امریکی ٹی وی نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس سے اب تک23ڈاکٹر وں کی بھی زندگی جاچکی ہے۔دوسری جانب اسپین میں بھی کورونا وائرس نے 514 زندگیاں چھین لیں، اب تک 2000 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 16 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین افراد کی تعداد3 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس سے مزید186افراد ہلاک ہو گئے ہیں اس طرح ملک میں مجموعی ہلاکتیں 860تک پہنچ گئی ہیں، یہ فرانس میں وائرس کے لئے مثبت ٹیسٹ آنیوالے افراد کی تعداد19856 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طورپر 8675افراد کو ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں 2082افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں ایران میں منگل کے روز 122 نئی اموات کے ساتھ ملک بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 934 ہو گئی ہے اس کا اعلان سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے کیا۔وزارت صحت و طبی تعلیم کے تعلقات عامہ اور مرکز معلومات کے سربراہ کیانوش جہانپور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 762 نئے مریض رجسٹرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تصدیق شدہ تعداد 24 ہزار 811 ہو گئی ہیجمہوریہ کوریا میں مقامی وقت کے مطابق منگل کی نصف شب کو گزشتہ 24 گھنٹوں کی نسبت کرونا وائرس کے 76 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 9ہزار 37 ہوگئی ہے۔نئے مصدقہ کیسز کی تعداد تیسرے روز سے مسلسل 100 سے کم ہوئی ہے، جن میں سے 20 باہر سے درآمد شدہ ہیں چینی صحت حکام نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پر پیر کو کرونا وائرس کے78نئے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 74دیگر ممالک سے درآمد شدہ تھے۔ان درآمد شدہ کیسز میں 31بیجنگ میں رپورٹ ہوئے،14گوانگ ڈونگ، 9شنگھائی،5 فوجیان ، 4 تھیان جن ،3 جیانگ سو جبکہ ژے جیانگ اور سیچھوان میں با لتر تیب دو دو کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں. دریں اثنا بھارت میں کرونا سے بچاؤ کیلئے 21روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کا اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔واشنگٹن: (دنیا نیوز) اس وقت دنیا بھر میں اس کرونا کے مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔کرونا وائرس کے اس وقت تک 3 لاکھ 98 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پہلے نمبر پر چین ہے جہاں کے 81 ہزار 591 شہری اس سے متاثر ہیں۔ دوسرے نمبر پر یورپی ملک اٹلی ہے جہاں کی آبادی یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حالیہ اعدادوشمار کے مطابق اٹلی کے 63 ہزار 927 شہریوں میں کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آ چکی ہے۔دیگر ملکوں کی بات کی جائے تو کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا کا تیسرا نمبر ہے جہاں گزشتہ روز مزید 100افرادہلاک ہو گئے یوں یہاں 46 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سپین میں 39 ہزار 676، جرمنی 31 ہزار 370، ایران 24 ہزار 811، فرانس 20 ہزار 149، سوئٹزرلینڈ 9 ہزار 117، جنوبی کوریا 9 ہزار 37 اور برطانیہ میں 8 ہزار 160 کرونا وائرس کیسز مثبت ا? چکے ہیں۔کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی بات کی جائے تو 17 ہزار 454 افراد اس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اٹلی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 6 ہزار 77 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

کرونا ہلاکتیں

مزید : صفحہ اول