تمام پاکستانی ملکر کرونا وائرس کیخلاف لڑیں گے: جنرل قمر جاوید باجوہ

تمام پاکستانی ملکر کرونا وائرس کیخلاف لڑیں گے: جنرل قمر جاوید باجوہ

  



راولپنڈی(این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ تمام پاکستانی مل کر کرونا وائرس کے خلاف لڑیں گے۔پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے، جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کردئیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے اس حوالے سے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید : صفحہ اول