رات گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران کے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری بحران سے نمٹنے کیلئے خصوصی پیکیج کے اعلان کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں ہیں جس کا فوری اطلاق شروع۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 15 روپے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 96 روپے58 پیسے ہو گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت 77 روپے45 پیسے،لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں اطلاق شروع ۔
پٹرولیم،کمی