سٹاک مارکیٹ کریش، سرمایہ کاروں کو 3کھرب 23ارب سے زائد کا نقصان

  سٹاک مارکیٹ کریش، سرمایہ کاروں کو 3کھرب 23ارب سے زائد کا نقصان

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں حصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث مارکیٹ پھرکریش کرگئی،مارکیٹ میں ٹریڈنگ دو گھنٹے کیلئے معطل کردی گئی لیکن دوبارہ بحالی پر بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس29ہزار کی نفسیاتی حدسے گرتے ہوئے28564.83پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 3کھرب23ارب66کروڑ36لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔مارکیٹ میں گزشتہ روز285کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ253کمپنیوں میں کمی اور 8 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

سٹاک مارکیٹ

مزید : صفحہ اول