ایران سے واپس آنیوالوں کی بڑی تعداد کرونا وائرس میں مبتلا نکلی، ظفر مرزا

        ایران سے واپس آنیوالوں کی بڑی تعداد کرونا وائرس میں مبتلا نکلی، ظفر ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کی حفاظت ہے، لوگ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، امید ہے جلد کرونا وائرس پر قابو پالیں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں کرونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں، سخت اقدامات سے وائرس کا پھیلاؤ کم ہو جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کرونا کے تصدیق شدہ کیسز میں سے 78 فیصد کی ٹریول ہسٹری ایران کی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں مشتبہ کیسز کی تعداد 7ہزار 736 ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے مشتبہ کیسز میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صورت حال تبدیل ہونے پرحکومتی اقدامات میں بھی ردوبدل ہوگی۔قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، حکومت کا ساتھ دینے کیلئے میجر ساجد کیانی سے 03345888555،03432851914اور0519201056 نمبروں پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید : صفحہ اول