صوبائی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن سے صفائی بحرا ن پیدا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

صوبائی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن سے صفائی بحرا ن پیدا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

  



لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہونے سے شہر میں صفائی بحران جنم لینے لگا۔تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں لگائے جانیوالے لاک ڈاؤن کے باعث لاہور شہر میں جگہ جگہ گندگی،غلاظت اور بدبو پھیلنے لگی جس کے باعث لاہور شہر گندگی سے بھر پور نظر آنے لگا۔شہر کے مختلف علاقے اس شدید بحران کے باعث گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کرنے لگے۔اس حوالے سے معلوم ہو ا ہے کہ لاک ڈاؤن ہونے کے باعث ایل ڈبلیو ایم سی کا خاکروب عملہ بھی گھروں میں قید ہو کر رہ گیا ہے،گندگی اٹھانے والی گاڑیاں بھی کھڑی ہوگئیں جس کے باعث شہر میں صفائی کا ناقص انتظام دیکھنے میں آرہا ہے اور ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔

گندگی ڈھیر

مزید : صفحہ اول