شہباز شریف حکومت کو لیکچر دینے کی بجائے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں: فردوس عاشق

  شہباز شریف حکومت کو لیکچر دینے کی بجائے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں: فردوس ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ شہباز شریف صاحب حکومت کو طویل لیکچر دیتے ہوئے کچھ اپنی ذمہ داری کا احساس بھی کرتے جبکہ وزیراعظم عمران خان عوام کے دکھ درد کا مداوا کرنے کیلئے پہلے ہی لائحہ عمل ترتیب دے چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز صاحب قومی یکجہتی اور اتحاد سے کوئی انکاری نہیں،حکومت کو طویل لیکچر دیتے ہوئے کچھ اپنی ذمہ داری کا احساس بھی ضرور کرتے،آپ کے خاندان نے جو کمایا اسی ملک سے کمایا اور باہر لے گئے،اچھا ہوتا اپنی بے پناہ دولت سے عوام کیلئے کچھ مختص کرنے کا اعلان کرتے؟ آپ کو یہ اعلان کرنا چاہیے تھا کہ شریف خاندان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کیلئے سرمایہ پاکستان واپس لا رہا ہے۔ ایک دوسرے ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیاورکرز اورصحافی کرونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کاکرداراداکررہے ہیں،میڈیا مالکان سے گزارش کی ہے کہ وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امورکی انجام دہی کے دوران اپنے ان سپاہیوں کی سلامتی اورحفاظت کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کوآگاہی دینے میں میڈیاکا کلیدی کردارہے،صحافیوں کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول