سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں: پیر نورالحق قادری

سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں: پیر نورالحق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں،ہم سعودی وزارت حج و عمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں،سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا،انہوں نے کہا سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کریں گے،سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ اور ہوٹل/بلڈنگ حتمی معاہدہ فی الحال موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے،فی الحال حج نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے،اللہ تعالی سے امید ہے کہ حج کے ایام تک صورت حال بہتر ہو جائے گی،مصدقہ اطلاعات کیلئے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں۔
پیر نور الحق قادری

مزید :

صفحہ اول -