عوامی تعاون کے بغیر کرونا کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتے، وزیر داخلہ

  عوامی تعاون کے بغیر کرونا کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتے، وزیر داخلہ

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر دا خلہ اعجاز احمد شاہ نے کہاہے کہ حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتی نہیں جا سکتی،وزیر داخلہ نے کہاکہ لوگ احتیاطی تدابیر اپنا کر نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صورتحال کئی ممالک سے بہتر ہے، لوگوں سے اپیل ہے گھروں میں رہیں، غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اورپر ہجوم جگہوں پر نہ جائیں۔

اعجاز شاہ

مزید : صفحہ اول