کرونا، نیب دفاتر میں 50فیصد سٹاف کم،گرفتار ملزموں کی سکریننگ کا فیصلہ

کرونا، نیب دفاتر میں 50فیصد سٹاف کم،گرفتار ملزموں کی سکریننگ کا فیصلہ

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کے تمام دفاتر میں اوقات میں کمی کردی گئی جبکہ نیب کی زیر حراست تمام ملزموں کی سکریننگ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں تمام نیب افسروں نے 3 سے 4 فٹ کا فاصلہ رکھا۔نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران لاک ڈاؤن پابندی کے ساتھ عدالتوں میں پراسیکیوٹرز کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، پراسیکیوٹرز کی حاضری یقینی بنانے کا مقصد مقدمات کی عدم پیروی پر انہیں خارج ہونے سے بچانا ہے،ہر ہفتے کی جانے والی کھلی کچہریاں منسوخ کردی گئیں۔اعلامیہ کے مطابق نیب کے تمام دفاتر میں اوقات میں کمی کردی گئی ہے،اب دفاتر صبح 9 سے دن 2 بجے تک کھلیں گے جبکہ نیب ڈائریکٹر جنرلز اپنے افسران اور اہلکاروں میں 50 فیصد کمی کریں گے۔ بلڈ پریشر اور شوگر والے 50 سال سے زائد عمر کے افسروں کو صرف ضروری کام کے لئے بلایا جائے گا۔نیب کی زیر حراست تمام ملزموں کی سکریننگ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر چیئر مین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ کروناوائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے، کرونا وائرس سے تحفظ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے، تمام نیب اہلکار کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر فوری اپنے ڈی جی کو بتائیں، ملزموں کے لئے گلوز، ماسک اور سینی ٹائزر کا بھی انتظام کیا جائے گا،نیب دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری کی پابند ی سے بھی 5 اپریل تک استثنیٰ دیدیاگیا ہے۔

نیب دفاتر

مزید : صفحہ اول