سعودی عرب میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، متاثرہ افراد کی تعداد 700 سے تجاوز

    سعودی عرب میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، متاثرہ افراد کی تعداد 700 سے ...

  



جدہ (مانیٹر نگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد یہ مملکت میں ہونے والی مہلک وائرس سے پہلی ہلاکت ہے۔سعودی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کا شکار 51 سال کا افغان شہری انتقال کرگیا ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں مزید 205 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 767 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب

مزید : صفحہ اول