کیمپ جیل لاہور سے کروناوائرس کا پہلا کیس رپورٹ

      کیمپ جیل لاہور سے کروناوائرس کا پہلا کیس رپورٹ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)کیمپ جیل لاہورمیں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،تفصیلا ت کے مطابق قیدی عبید پچھلے ماہ اٹلی سے واپس آیاتھا،جیل حکام کے مطابق 18 مارچ کو قیدی عبید نے بخار اور کھانسی کی شکایت کی تھی جس پر اسکا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا تو رپورٹس پازٹیو آئیں،قیدی کو قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے۔ کرونا میں مبتلا قیدی فروری میں اٹلی سے پاکستان آیا تھا رواں ماہ اسے منشیات کیس میں جیل بھیجا گیا تھا۔

کرونا کیس

مزید : صفحہ اول