کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے،آصف زرداری

کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے،آصف زرداری

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ کرونا کیخلاف بلاول بھٹو زرداری کا بیانیے پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کا بیانیہ ہے کہ ہم سب نے مل کر کرونا کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ نے عوام کے تحفظ کیلئے موثر اور بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل، کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

آصف زرداری

مزید : صفحہ اول