اسلام آباد سے لاپتہ کورونا کا مشتبہ مریض نواب شاہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد سے لاپتہ کورونا کا مشتبہ مریض نواب شاہ سے پکڑا گیا

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سندھ کے شہر نواب شاہ سے پکڑا گیا۔سیہون کا رہائشی مشتبہ مریض اسلام آباد کے اسپتال سے بغیراطلاع روانہ ہوگیاتھا جس کے بعد مشتبہ مریض کی موجودگی پر پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے عوام ایکسپریس رکوائی۔مریض کی موجودگی پرعوام ایکسپریس کی تلاشی لی گئی تو مریض ٹرین میں موجود تھا جسے تاج کالونی پھاٹک پر اتار لیا گیا۔بعد ازاں محکمہ صحت کی ٹیم نے خصوصی لباس پہنا کر مریض کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا۔

مشتبہ مریض

مزید : صفحہ اول