شہباز شریف کو پارلیمانی کمیٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

شہباز شریف کو پارلیمانی کمیٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

  



لاہور(جنرل رپورٹر)کرونا وائرس کی وبا کے دوران اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی اچانک آمد نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادی ہے جبکہ شہبازشریف کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کاامکان ہے۔حکومت پاکستان پرکرونا وائرس سے نمٹنے میں سستی کی وجہ سے تنقید ہورہی ہے۔ تفتان بارڈر پر بنائے گئے قرنطینہ مرکز سے شروع ہونے والی تنقید میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ ہونے والی تنقید میں شدید اضافہ ہورہا ہے۔ اچانک سیاسی محاذ پر اس وقت طلاطم پیدا ہوگیا جب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پاکستان میں انٹری کی جسے کسی ڈیل کا نتیجہ قرار دیا جارہاہے۔ اسلام آباد کے باخبر حلقوں میں شہبازشریف کو اہم رول دئیے جانے کی بحث جاری ہے۔ ایک حلقے کا دعویٰ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ پہلے مرحلے میں اپوزیشن لیڈر کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی میں اہم ذمہ داری دی جائے گی ان کاکردگی جانچنے کے بعد اگلے رول کا تعین کیا جائے گا۔

ذمہ داری

مزید : صفحہ اول