لاک ڈاؤن پر عملدرآمد سے وائرس کو شکست دی جا سکے گی

لاک ڈاؤن پر عملدرآمد سے وائرس کو شکست دی جا سکے گی

  



پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن پر بھرپور عملدرآمد سے وائرس کو شکست دی جا سکے گی،اگر عوام پہلے ہی خود کو گھروں میں بند کر لیتے تو شائد کسی بھی صوبے کی حکومتوں کو لاک ڈاؤن کی ضرورت پیش نہ آتی۔ایشوآف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہلا رضا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ حکومت کہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ وائرس پر قابو پایا جا سکے۔

شہلا رضا

مزید : صفحہ اول