لاک ڈاؤن میں کامیابی عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں

  لاک ڈاؤن میں کامیابی عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں

  



ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی کامیابی عوام کی طرف سے مکمل عمل درآمد سے ہی ہو گی جب حکومت عوام کو اس وائرس سے بچانے کیلئے انہیں چھٹیاں دے کر انہیں گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کررہی ہے تو عوام کو بھی حکومتی اپیلوں پر کان دھرنے چاہئے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر عوام غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو گھروں میں بند نہیں رکھیں گے تو تب تک کسی بھی لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

فیصل سبز واری

مزید : صفحہ اول