مسافروں سے کھچا کھچ بھرے چنگ چی رکشے بند، ڈرائیور ز گرفتار، آٹا، دودھ اور آئل والی گاڑیوں کو نہ روکنے کی ہدایت

مسافروں سے کھچا کھچ بھرے چنگ چی رکشے بند، ڈرائیور ز گرفتار، آٹا، دودھ اور آئل ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور کا ریونیو فیلڈ سٹاف لاہور شہر کی مختلف شاہراہوں پر موجو د ہے۔ سیکشن 144 پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔چنگ چی اور رکشوں کو روکا جا رہا ہے۔مسافروں سے لوڈڈ چنگ چی اور رکشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔قانون کی خلاف ورزی پر چنگ چی اور رکشہ ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا جا رہا ہے۔06 رکشہ ڈرائیورز کو خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔رکشوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کارروائیوں کا مقصد سیکشن144 پر عملدرآمد کروانا ہے۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال نے آٹا، دودھ اور آئل سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی بلا روک ٹوک شہر میں چلنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز گاڑیوں کی شہر میں نقل و حرکت کو بلا روک ٹوک یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی متعلقہ ڈویژن کے ایس پی و ڈی ایس پی سے فوری رابطہ کریں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پولیس دودھ، آئل، آٹا اور فوڈ والی گاڑیوں کی شہر میں آزاد نقل و حرکت کو یقینی بنائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ساراے اقدامات عوام کی حفاظت اور سہولت کے لئے کئے جا رہے ہیں۔

چنگ چی

مزید : میٹروپولیٹن 1