ٹریفک حادثہ میں زخمی سروسز ہسپتال کا اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ چل بسا

ٹریفک حادثہ میں زخمی سروسز ہسپتال کا اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ چل بسا

  



لاہور(سٹی رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے سروسز ہسپتال کے اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ راشد مبین گزشتہ روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔نمازہ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان مصطفی ٹاؤن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پیرا میڈیکل سٹاف کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ،آفس سپرنٹنڈنٹ منصور الحق، اصغر بدر، راؤ ریاض، قیصر، حبیب اور شعبہ اکاؤنٹ سے تعلق رکھنے والے تمام احباب سمیت عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔راشد مبین کو چند روز قبل ٹریفک حادثہ کے دوران سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ سروسز ہسپتال کے آئی سی یومیں زیرعلاج تھے۔ ہسپتال کے تمام ملازمین نے مرحوم کے درجات بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1