علماء کرا م نے ہمیشہ حکومتی اقدامات کی تائید کی،سعید الحسن

    علماء کرا م نے ہمیشہ حکومتی اقدامات کی تائید کی،سعید الحسن

  



لاہور(فلم رپورٹر)صو بائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں کرونا وائرس کو کنٹر ول کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے شہری نماز ادائیگی مساجد میں باجماعت کرنے کی بجائے گھروں میں ادا کرنے کو فوقیت دیں۔ اس سلسلہ میں تمام علما کرام مساجدوں میں شہریوں کو آگاہی دیں اور کے اعلان کریں۔کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر تمام علمائے کرام نے حکومتی اقدامات کی تائید کی ہے۔اسلام نے پاکیزگی اور طہارت کو نصف ایمان کا درجہ دیا ہوا ہے۔پاکیزگی اور صفائی کی تائید آج غیر مسلم اقوام بھی کر رہی ہیں۔

میڈیا نے بروقت آگا ہی دے کر قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کے زیر تحویل مساجد /مزارات اور دفاتر میں حفاظتی اقدامات کے لیے ہدایات پر عمل در آمد جاری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1