ایگر یکلچرل پروڈیوس ٹریڈڑزفیڈریشن کے انتخابات،ملک سوہنی پینل کامیاب
لاہور(سٹی رپورٹر)قومی سطح پر سبزی و فروٹ غلہ منڈیوں، اور دیگر زرعی اجناس پر مبنی آل پاکستان ایگر یکلچرل پروڈیوس ٹریڈڑزفیڈریشن کے انتخابات میں ملک سوہنی پینل نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کی جس پر حکومت پاکستان نے باضابطہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔نومنتخب عہدیدران مرکزی صدر ملک سوہنی، انفارمیشن سیکرٹری صدام اطہر خان، مرکزی سینئر نائب صدر محمد زاہد اعوان، مرکزی نائب صدورچوہدری محمد رمضان، حاجی عثمان غنی، حاجی بادشاہ گل،حاجی رفو گل، مرکزی جنرل سیکرٹری اللہ باش خان، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عامر حنیف، محمد اعظم صابری مرکزی جوائنٹ سیکرٹری، مہر قیصر مصطفی، مرکزی فنانس سیکرٹری، حافظ عزیز الرحمان مرکزی پریس سیکرٹری، حاجی خالد نواز مرکزی آفس سیکرٹری، احسان اللہ مہمند مرکزی ڈپٹی سیکرٹری منتخب ہوئے ۔